اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

کوئٹہ:فرقہ وارانہ دہشتگردی8 شیعہ جابحق

تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے گراؤنڈ میں موجود افراد پرتین راکٹ فائرکیے بعد میں کلاشنکوفوں سے اندھادند فائرنگ کی

کوئٹہ (میزان نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اور راکٹوں کے ایک حملے میں آٹھ افراد جابحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ جمعہ کی صج کو تقریباً ساڑے چھ بجے کوئٹہ کےمغربی بائی پاس کے قریب ہزارہ ٹاؤن میں واقع ایک گراؤنڈ پر اُس وقت نامعلوم افراد نے راکٹ اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی جب وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد صبح کی سیر کرنے کے علاوہ فٹ بال اور کرکٹ کے کھیل میں مصروف تھے۔

فائرنگ سے آٹھ افراد جابحق اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر بھی احتجاج کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تین گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے وہاں آ کر گراؤنڈ میں موجود افراد پر پہلے تین راکٹ فائرکیے بعد میں کلاشنکوفوں سے اندھادند فائرنگ کی جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ہے،نجی ٹی وی چینل کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ 25 منٹ تک جاری رہا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں جابحق ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق شیعہ مسلک سے ہےجنکا تعلق مغل ہزارہ سے ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کو فرقہ وارانہ دھشت گردی قرار دے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی کی تلاش شروع کر دی۔

واقعہ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس روڈ احتجاجاً بند کر کے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے، تاہم بعد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کردیے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor