کوئٹہ خودکش حملہ:ڈی آئی جی کا گھرتباہ ایک جابحق13زخمی
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن وزیرخان ناصر کی رہائش گاہ سے نامعلوم خود کش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی8 گاڑیاں مکمل
طورپرتباہ
کوئٹہ (نیوز دیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے گھر پر خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی آئی جی سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گھر مکمل طورپرتباہ نزدیکی گھروں اورعمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح گلستان روڈ پر پولیس لائنز کے قریب واقع ڈی آئی جی انوسٹی گیشن وزیرخان ناصر کی رہائش گاہ سے نامعلوم خود کش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جوزوردار دھماکے سے پھٹ گئی دھماکے سےرہائش گاہ سمیت دوبنگلےاور8 گاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں جبکہ ایک موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا دھماکے سے بنگلےکا سیکورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے سے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن وزیرخان ناصران کا بیٹا زبیراوردوبیٹیاں لائبہ اوراقراء ملازم محمدغفور، راہگیرجہانگیرخان، محمد خان، موسیٰ خان، آزاد خان سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لےکرزخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ زمین میں گڑھا پڑگیا اوردھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کی دیواریں گرگئیں اوردکانوں کوشدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے قرب وجوار میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سیکورٹی فورسز اورپولیس کے عملے نے موقع سے خودکش حملہ آور کے اعضاء کواکٹھا کرلیا اورتحقیقاتی ٹیم نے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے پرزے اکٹھے کرلئے۔ پولیس نے موقع سے4 مارٹرگولے بھی قبضے میں لئے گئے، واقع کے فوراً بعد کیپٹل سٹی پولیس آفیسردائود احمد جونیجو، ڈی آئی کوئٹہ آپریشن حامد شکیل، کمانڈنٹ فرنٹیئرکور، بم ڈسپوزل کے حملے سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے