’اتحاد کا اصولی فیصلہ ہو گیا‘
پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد پر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہے جو صرف شراکت اقتدار کے لیے ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لیے بھی ہوگا۔
ہمارے نامہ نگار احمد رضا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ ’یہ اتحاد ایک تحریری معاہدے کی صورت ہوگا جس پر ہم نے کام شروع کیا ہوا ہے اور اس میں میں بھی کام کررہا ہوں اور ہماری جماعت کے کچھ اور ساتھی بھی کام کررہے ہیں، ہم اس کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے قائدین آٹھ سے دس روز کے اندر مشترکہ طور پر اسکا اعلان کریں گے۔‘
غیر اصولی