اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

آئندہ ججز پر مشتمل حکومت ہوگی،پیر پگاڑا

نواز شریف کامستقبل تاریک ہے ، جوڈیشیل مارشل لا لگے گا اور سب کا احتساب ہوگا،عوام خوش ہونگے اور سیاستدان پریشان

کراچی (نیوزڈیسک) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے پیش گوئی کی ہے کہ دو ہزار گیارہ تبدیلی کا سال ہے ، آئندہ ججز پر مشتمل حکومت ہوگی، جوڈیشیل مارشل لا لگے گا اور سب کا احتساب ہوگا،عوام خوش ہونگے اور سیاستدان پریشان پھر سعودی عرب بھی کسی کو اپنے ملک میں پناہ نہیں دےگا۔

یہ بات انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران کہی ۔کراچی کنگری ہاؤس میں ملاقات کے دوران پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم نے فوج سے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مردم شماری میں غلطیاں نہ ہوں ۔ نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کامستقبل تاریک ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں دھرنے کے ذریعے 72 گھنٹے میں ڈرون حملے روکے جاسکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ق) مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے مسلم لیگ آج ایک نہیں ہورہی جس کا سب سے زیادہ نقصان نواز شریف کو ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر پگاڑا نے شیخ رشید کو کہا ہے کہ مسلم لیگ  گروپوں کے اتحاد کا منصوبہ نواز شریف کی وجہ سے ناکام ہوا ہے نواز شریف اپنی قیادت باقی رکھنے کیلئے ن لیگ کو تباہ کردیں گے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor