اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

آئی ایس آئی کا ممبئی حملوں سے تعلق نہیں

امریکی اسٹبلشمنٹ آئی ایس آئی کیخلاف مہم جوئی میں مصروف ہےاور دہشت گردوں سے لنک جوڑنے کیلئے کہانیاں گڑھی جارہی ہیں۔

راولپنڈی (نیوزڈیسک ) مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایک پیشہ وارانہ ادارہ ہے اس کا ممبئی حملوں سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی دہشت گرد گروپ سے رابطہ ہے ۔ ڈرون حملوں پر حکومتی پالیسی واضح ہے امریکہ فوری طور پر ڈرون حملے بند کرے ۔ ایک بھارتی ٹی وی سے انٹرویو میں میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر حکومتی پالیسی واضح ہے اور فوج کی مکمل حمایت حکومت کے ساتھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں یہ اجتماعی نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور اس سے عوام میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی رابطہ نہیں ۔ آئی ایس آئی میں آرمی کے آفیسرز اہم عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر فوج کی پٹرولنگ بڑھانے کے لئے کام ہو رہا ہے ایک سوال کے جواب میں اطہر عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کا ممبئی حملوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مغربی اخبارات کے ذریعے امریکی اسٹبلشمنٹ  آج کل آئی ایس آئی کیخلاف مہم جوئی میں مصروف ہے اور دہشت گردوں سے لنک جوڑنے کیلئے کہانیاں گڑھی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor