اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور بیٹا قتل

امریکی صدر نے ایبٹ آباد میں اس خصوصی آپریشن کی منظوری دی،امریکیوں کو آپریشن میں پاک فوج کا تعاون حاصل تھا

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ صدر اوبامہ نے یہ اعلان وائٹ ہاوس میں میڈیا سے اپنے براہ راست خطاب میں کیا۔ صدرباراک اوبامہ نے کہا کہ امریکی فوج کی ایک ٹیم نے یہ آپریشن پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں کیا جہاں اسامہ بن لادن ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش امریکی فوج نے حاصل کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں تین اور افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔امریکی صدر اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعاون سے امریکی فوج کے خصوصی دستے اس جگہ پر پہچنے میں کامیاب ہوئے جہاں اسامہ بن لادن چھپے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کو ہدایت دی تھی کہ اسامہ کی ہلاکت یا گرفتاری ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اس آپریشن کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor