ایم کیوایم کی وفاقی کابینہ میں شمولیت
ڈاکٹرفاروق ستار اور بابر غوری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سےاورندیم احسان نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا۔
اسلام آباد (میزان نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے اورایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار
، بابرغوری اور ندیم احسان نے حلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔ صدرزرداری نے وزراء سے حلف لیا ۔ ڈاکٹرفاروق ستار اور بابر غوری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سےاورندیم احسان نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا۔
خیال رہے ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کابینہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور یکم مئی کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ تقریب میں چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک ،قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے علاوہ وفاقی وزراء،ارکان پارلیمان بھی تقریب میں شریک تھے۔