اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

ایٹمی ہتھیار لیجانے والے میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

محدود فاصلے تک مار کرنیوالا ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل نصر60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف سیریز کے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، اس نئے بیلسٹک میزائل کو نصر نام دیا گیا ہے جو کامیابی سے 60کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق محدود فاصلے تک مار کرنے والا ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل حتف 9نصر پاکستان کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو مناسب مقدار میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، نصر میزائل 60کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نہائیت کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، یہ برق رفتار میزائل تمام ممکنہ خطرات سے نبردآزما ہونے اور ایٹمی ہتھیار لیجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔صدرآصف ذرداری ،وزیراعظم یوسف گیلانی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر قوم پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor