اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

بھارت: پاکستان سے سیمنٹ کی درآمد پر پابندی ختم

رواں مالی سال کے باقی عرصے میں بھارت کو اسی ہزار سے ایک لاکھ ٹن تک سیمنٹ کی برآمد کا امکان ہے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے کوالٹی کنٹرول کے ادارے کی اجازت کے بعد پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ بھارت نے ممبئی دہشت گردی کے بعد سیاسی دباو کی خاطر پاکستان سے سیمنٹ کی درآمد روک دی تھی۔

ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے باقی عرصے میں بھارت کو اسی ہزار سے ایک لاکھ ٹن تک سیمنٹ کی برآمد کا امکان ہے۔ بھارت کو سیمنٹ بھیجنے سے ملکی سیمنٹ کی صنعت اور پاکستانی برآمدات کی صورتحال کچھ بہتر ہو گی۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کا آغاز اُس وقت ہوا جب پاکستان نے بھارت کو افغانستان کیلئے راہداری  دینےکی بھارتی دیرینہ خواہش کو امریکی دباو پر پورا کردیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھارت کو راہداری فراہم کرنے کا معاہدہ گزشتہ سال اگست میں ہوا جسکی وفاقی کابینہ نے 2011ء میں توثیق کردی۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor