اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

جاوید ہاشمی:قومی اسمبلی سےمستعفی ہونےکااعلان

خود کو پارٹی کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں دوسروں سے بھی پوچھا جائے کہ ہماری پارٹی تنہائی کی جانب کیوں بڑھ رہی ہے

اسلام آباد(میزان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا استعفی ایک دو روز میں پارٹی قیادت کو مل جائے گا ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں خود کو پارٹی کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں اور مجھ سے پوچھا جائے کہ گزشتہ دس سالوں سے میں نے پارٹی کو کیا نقصان پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں سے بھی پوچھا جائے کہ ہماری پارٹی تنہائی کی جانب کیوں بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد سانحہ سے پوری قوم کو تشویش ہے اور قوم اس سانحہ کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی اور زرداری ملک کو درپیش بحرانوں سے نہیں نکال سکتے میاں نواز شریف ہی ایسے شخص ہیں جو ملک کو موجودہ مسائل کی بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor