اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ

بغیر پائلٹ کے طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی بتائی گئی ہے، حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے

پشاور(میزان ڈیسک) افغان سرحد سے ملحق جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں منگل کو امریکی ڈرون کے ذریعے داغے گئے میزائل حملے میں کم ازکم تین مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صبح سے ہی ڈرون طیارے فضاء میں دیکھے جارہے تھے،منگل کو بیرمل کے علاقے میں بغیر پائلٹ کے طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی بتائی گئی ہے۔ جاسوس طیارے نے جنوبی وزیستان کے علاقے انگوراڈا میں  ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے جس سے گاڑی مکمل طور

پاکستان کے اس دور دراز سرحدی علاقے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نہ ہونے کے باعث غیر جانبدار ذرائع سے ایسے حملوں کی مستند معلومات کا حصول تقریباً ناممکن ہے۔

ایک ہفتہ قبل ایبٹ آباد میں امریکی فورسز کے خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے مفرور سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعے کے بعد پاکستانی علاقے میں یہ دوسرا مبینہ امریکی ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل ہونے والے حملے میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor