اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

دہشتگردوں کیخلاف جلد مکمل فتح ہوگی،کیانی

عوام مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں اور سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے ۔

کاکول (نیوزڈیسک) پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑ گئی ہے اورجلد مکمل فتح حاصل کر لی جائے گی۔ ہفتے کو کاکول میں فوج کے کمیشنڈ آفسیر ز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے سب سے مقدم اُن کی آزادی اور خودمختار ی ہے جسے برقرار رکھنے کے لیے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

فوج ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے عظیم قربانیاں دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

جنرل کیانی نے کہا کہ اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو چاہیئے کہ وہ پرامید رہیں اور ایک مستحکم و خوشحال پاکستان کے خواب کو زندہ رکھیں ۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی عوام مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں اور سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے ۔

جنرل کیانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی کارروائی کے مطالبے میں شدت دیکھنے میں آئی ہے ۔

بری فوج کے سربراہ جنرل کیانی نے اپنے ملک کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ مبینہ امریکی ڈرون طیاروں سے پاکستانی سرزمین پر کیے جانے والے میزائل حملوں سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ ان کوششوں کی کامیابی لئے درکار عوامی حمایت بھی کم ہو رہی ہے۔

ایک روز قبل واشنگٹن میں پاکستان کے سکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور افغانستان اور پاکستان کے لیے صدر اوباما کے خصوصی نمائندے مارک گروسمین کے درمیان ہونے والے ملاقات میں بھی ڈرون حملوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ڈرون حملوں پر سلمان بشیر نے کہا کہ امریکہ میں اِن حملوں کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، لیکن پاکستان میں اکثریت کی سوچ اِس کے برعکس ہے ۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor