اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

سعودی بادشاہ کیلئے ذرداری کا خصوصی پیغام

وزیر داخلہ رحمن ملک نے سعودی عرب کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ پرنس بندر بن سلطان  سے بھی ملاقات کی

ریاض (میزان ڈیسک) وزیر داخلہ رحمن ملک نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے فرما نروا اور مطلق العنان حکمراں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔
ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے صدر آصف علی زرداری کاخصوصی پیغام شاہ عبداللہ کوپہنچایا۔سعودی فرمانروا نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کیلئے بہت محبت ہے اورسعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ خیال رہے پاکستان کی سیاسی حکومت اور سعودی شاہی حکومت کے درمیان تعلقات میں زیادہ گرمجوشی نہیں رہی تھی،مگر سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور بالخصوص سعودی عرب اور بحرین میں عوامی بیداری نے سعودی حکومت کا تکبر توڑا اور صدر ذداری کی حکومت سے معاملات طے کئے اور مدد حاصل کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے سعودی عرب کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ پرنس بندر بن سلطان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جس میں سیکیورٹی ایشوز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ یاد رہے بحرین میں سیاسی بحران کے دوران بندر بن سلطان نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور صدر ذرداری اور عسکری حکام سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor