اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

سعودی عرب آزاد تجارتی معاہدے کی حمایت کرئےگا

خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں پیدا شدہ سیاسی عدم استحکام کے تناظر میں پاک سعودی  تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ریاض (نیوزڈیسک ) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات میں دونوں ممالک کا مشترکہ وزارتی کمیشن اور دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق۔ سعود الفیصل نےیقین دلایا کہ سعودی عرب خلیجی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرے گاوزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ وزیر مملکت نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کیلئے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایااور انہوں نے شہزادہ سِتا بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ حنا ربانی کھر نے مشکل حالات اور آفتوں میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور مشاورتی اجلاسوں پر اتفاق کیا اورکہاکہ مشترکہ وزارتی کمیشن اور دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس جلد از جلد منعقد کئے جائیں گے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے اس موقع پر خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط کرنے اور کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔خیال کیا جارہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ملکوں میں پیدا شدہ سیاسی عدم استحکام کے تناظر میں پاکستان اور سعودی عرب کے سرد مہری کا شکار تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor