اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

صدر سیاسی سرگرمیاں روک دیں،ہائیکورٹ

ایوان صدر کا کسی ایک سیاسی جماعت کے لیے استعمال اس کے تقدس، غیر جانبداری اور وقار اورخود مختاری سے مطابقت نہیں رکھتا۔

لاہور(میزان ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں روک دیں۔عدالت نے یہ بات جمعرات کو صدر کے دو عہدوں کے خلاف درخواست کے سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہی ہے۔ صدر زردای ملک کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے تینیتس صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ اس امر کا متقاضی ہے کہ فرائض اور ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کے مفاد سے بالاتر ہو کر انجام دی جائیں۔ لہذا یہ توقع کی جاتی ہے کہ صدر پاکستان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو سکے اپنے آپ کو سیاسی پارٹی کے عہدے سے الگ کر لیں گے۔

صدر پاکستان کا عہدہ اس امر کا متقاضی ہے کہ فرائض اور ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کے مفاد سے بالاتر ہوکر انجام دی جائیں۔ لہذا یہ توقع کی جاتی ہے کہ صدر پاکستان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو سکے اپنے آپ کو سیاسی پارٹی کے عہدے سے الگ کر لیں ،عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایوان صدر کا کسی ایک سیاسی جماعت کے لیے استعمال اس کے تقدس، غیر جانبداری اور وقار اورخود مختاری سے مطابقت نہیں رکھتا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری سمیت چار جج صاحبان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا کہ یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ صدر پاکستان اپنی سیاسی جماعت کے اجلاسوں کے لیے ایوان صدر کا استعمال ترک کر دیں گے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor