اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

علی ظفر:اگلی فلم میں کترینہ انکی ہیروئن ہوںگی

پاکستان کے موجودہ حالات میں موسیقی کی ہلکی پھلکی تانیں بھی ان دنوں صحرا میں برسات کی رم جھم پھوارسے کچھ کم نہیں۔کسی کی پرسکون اور مدھ بھری آواز سن کر لگتا ہے جیسے برسوں کی تھکن اتر گئی ہو۔ اتفاق کہیے یا مجبوری ملک میں موسیقی پر کم کام ہورہا ہے لیکن جتنا بھی کام ہورہا ہے وہ حوصلہ مند لوگوں کی محنت کا ہی ثمر ہے۔ علی ظفر بھی انہی لوگوں میں سے ہیں جوحالات چاہے جیسے بھی ہوں، نوجوانوں کے لئے نیا میوزک تخلیق کرتے رہتے ہیں۔

علی ظفر کی اب تک تین میوزک البم ریلیز ہوچکی ہیں۔ان کی پہلی ہی البم کی ستر لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ ان کی سب سے آخری البم ” جھوم ” تھی جو اسی سال فروری میں ریلیز ہوئی تھی۔ علی ظفر ان دنوں پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی بھارت میں بننے والی فلم ”تیرے بن لادن“کا دوبارہ چرچا شروع ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اوسامہ کی تصویر سرچ کریں توعلی ظفر کے اسامہ کے گیٹ اپ والی تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔ یہ گیٹ اپ انہوں نے فلم ”تیرے بن لادن“میں اختیار کیا تھا۔

علی ظفر اداکار زیادہ اچھے ہیں یا گلوکار، بعض اوقات اس کا فیصلہ بہت سوچ کر کرنا پڑتا ہے ۔ خود علی ظفر کا اس بارے میں کہنا ہے”میرے دوست مجھ سے کہتے ہیں کہ میں گلوکاری نہ چھوڑوں ، اس کا مطلب ہے کہ میں سنگر کی حیثیت سے زیادہ پاپولر ہوں۔ اداکاری کے حوالے سے بھی لوگوں نے مجھے خوب سراہا ہے مگر میری پہلی پہچان بھی سنگر کی حیثیت سے ہی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کروں”

فلم ”تیرے بن لادن“ کے بعد عنقریب علی ظفر کی دوسری فلم ”میرے برادر کی دلہن“ ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں کترینہ کیف بھی ان کے ساتھ ہوں گی ۔ اپنی ساتھی فنکاراوٴں کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ماہ نور ، مرینہ خان، عتیقہ اووڈھو، میرا ، ریما اور صاحبہ اچھی لگتی ہیں۔ویناملک کے ساتھ وہ اپنے چاہنے والوں کی اجازت کے بعد کام کرنا پسند کرسکیں گے جبکہ کترینہ کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ وہ بہت باصلاحیت اور ہر وقت مصروف رہنے والی اداکارہ ہیں۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor