مہمند ایجنسی:سیکورٹی فورسزپرحملہ4اہلکارجانحق
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 جنگجو بھی مارے گئے۔
پشاور (نیوزڈیسک) قبائلی علاقے مہمند ایجنسی
میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعرات کو جھڑپ میں کم ازکم چا ر اہلکارجابحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 جنگجو بھی مارے گئے۔ اس قبائلی علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی فورسز آپریشن کر رہی ہیں جس کے جواب میں جنگجوؤں نے سرکاری اہلکاروں اور حکومت کے حامی قبائلیوں پر حملے بھی تیز کر رکھے ہیں۔ رواں ہفتے مہمندایجنسی سے ملحقہ علاقے لوئر دیر میں بھی ایک خودکش حملہ کیا گیا جس کا بظاہر ہدف طالبان مخالف دوقبائلی عمائدین تھے۔
دریں اثناء پشاور سے ملحقہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو سڑک میں نصب بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں سات اہلکار زخمی ہو گئے۔ موسم گرما کے آغاز سے طالبان نے آعصاب شکن حملے شروع کررکھے ہیں،دو خودکش حملے قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جنھیں وفاقی وزیر کا منصب حاصل ہےپر ہوچکےہیں۔