ٹارگٹ کلنگ جمہوریت کیلئے خطرہ
کراچی (نیوز وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول نہ کرنا جمہوریت کےلیے خطر ہ ہے۔ چوری
شدہ موبائل فونز اور یکساں ای ایم آئی نمبر والے تمام موبائل آج بند کردیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں موبائل فونز کمپنیوں کے نمائندوں اور گورنر ہاؤس میں تاجروں و صنعتکاروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی واردات ، ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں سب سے اہم آلہ کے طور پر موبائل فون استعمال ہورہے ہیں جس کیلئے تمام موبائل فونز کمپنیوں کو پندرہ روز میں ضروری اقدامات کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ان کاکہناتھاکہ گزشتہ شب شہر میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی ملزمان کو گرفتار کیا ۔