پاکستان ایران خطرات سےنمٹنے کیلئےتعاون بڑھائیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کی تہران میں پاکستان کی سینٹ کے چئرمین فاروق نائیک سے ملاقات
تہران (نیوزڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے پاکستان کی سینٹ کے چئرمین فاروق نائیک سے ملاقات میں کہا کہ علاقے میں پائی جانےوالی مشکلات کو ہمیشہ اغیار نے ہماری اقوام پر مسلط کیا ہے صدر احمدی نژاد نے
تہران میں ہونےوالی اس ملاقات میں علاقے میں تیزی سے رونما ہونےوالی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کے اتحاد کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ علاقے میں جاری تبدیلیوں کے نتیجے میں غیر ملکی افواج کا خطے سے نکلنا سیاسی استحکام کا باعث ہوگااور یہ اُسی وقت ممکن ہے جب علاقائی مملک بدلتے ہوئے حالات سے فائدہ اُٹھائیں اورباہمی تعلقات کو مستحکم کریں۔ مسلم اقوام کو چاہئے کہ وہ اس بات کی اجازت نہ دیں کہ عالم اسلام کے کسی بھی گوشہ میں کہيں بھی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو۔
پاکستان کی سینٹ کے چئیرمین فاروق نائیک نے بھی اس ملاقات میں علاقے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ایران اور پاکستان امت اسلامیہ کے خلاف دیرینہ عداوتوں اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا تعاون پہلے سے بھی زیادہ بڑھا دیں،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ گذشتہ تین عشروں سے علاقے میں غیرملکی افواج کی موجودگی اور پھر افغانستان و عراق پر ان کے غاصبانہ قبضے سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ فوجی طریقہ کار سے نہ صرف یہ کہ مشکلات حل نہيں ہوئی ہيں بلکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے ۔ اس تفرقہ انگیز مداخلت کا سب سے واضح نتیجہ علاقے منجملہ عراق افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے کی صورت میں نکلا ۔