اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

پاک افغان علاقوں میں کم درجے کا زلزلہ

پشاور  اور اس سے نزدیکی  افغان علاقوں میں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے یہ جھٹکے پاکستان کے صوبے  خیبرپختونخوا کےمختلف علاقے سوات ، چترال ، لوئر دیر، اپر دیئر ،  اور میدانpeshawar earthquack 5.1 پشاور  زلزلہ سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1تھی جب کہ اس کا مرکز پشاور سے 230کلو میٹر دور شمال مغرب میں  تھا۔ اور اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی ۔

لوگوں نے بتایا کہ  زلزلے کے جھٹکے سے  لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنےعزیز و احباب  کی خیریت دریافت کرنے لگے۔

کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

 

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor