اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

پاک افغان فوج کےدرمیان فائرنگ،متعدد زخمی

یہ جھڑپ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر ہوئی جو کہ افغان صوبے پکتیکا سے متصل ہے۔

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر تعینات افواج کے درمیان بدھ کو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ جھڑپ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر ہوئی جو کہ افغان صوبے پکتیکا سے متصل ہے۔

قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں تین پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ دو افغان فوجی بھی زخمی ہوئے ہین غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ پاک فوج نےحقائق معلوم کرنے کیلئے اس واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے

پاکستانی فوج کے حکام نے اس جھڑپ کی تصدیق کی ہے تاہم فائرنگ کے اس واقعے کی تفصیلات بتانےسے گریز کیا ہےاورکہا ہےکہ اس حساس علاقے میں فائرنگ کا واقعہ سنگین معاملہ بھی ہو سکتا ہے

اعلیٰ سکیورٹی افسران نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ اس واقعے کے محرکات کے بارے میں ٹھوس معلومات ملنے کے بعد ہی یقین سے کچھ کہنا ممکن ہو گا۔ ”غلط فہمی کی بنیاد پر ایسی جھڑپوں کی وجہ عسکریت پسندوں کی سرحد کے آر پار نقل و حرکت کو روکنے کے لیے افغان یا پاکستانی فورسز کی طرف سے اُن پر کی جانے والی فائرنگ ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor