اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

پیپلزپارٹی کے اجلاس میں بلایا تو ضرور جاونگا،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا پیپلزپارٹی میں کوئی مقام نہیں ہے وہ ملتان مین اپنے مریدوں کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کیلئے کام کریں اندرونی ذریعہ پیپلزپارٹی

سکھر (نیوزڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ کسی سے ناراض نہیں ہیں،پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بلایا گیا تو میں ضرور جاونگا۔ سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی ذاتی  اختلاف نہیں ہے،میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن اور پارٹی کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہوں، اجلاس میں مجھے نہیں بلانا غلط ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اجلاس کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے،اس کی وجہ پارٹی کارکنوں میں شاہ محمود قریشی کیلئے پایا جانے والا غصّہ ہےجبکہ سندھ پیپلزپارٹی کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اب شاہ محمود قریشی کا پیپلزپارٹی میں کوئی مقام نہیں ہے وہ ملتان مین اپنے مریدوں کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کیلئے کام کریں۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر صدر ذرداری اور اُن کے قریبی مشیروں کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا جسکے بعد اُنھیں وزارتِ خارجہ کے منصب پر دوبارہ تعینات نہیں کیا جسکے بعد شاہ محمود قریشی نے ملک بھر میں جلسے جلوس کرکے حکومت کے موقف سے اختلاف کیا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor