اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

چہلم پر بم دھماکے کا ملزم دہشت گرد گرفتار

دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ملزم کے قبضےسے دھماکہ خیز مواد اور راکٹ لانچرز بھی برآمد ہوئے ہیں،سی سی پی او کراچی سعود مرزا

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالقادر عرف راکٹی 23مارچ کے راکٹ حملوں، کراچی میں 2009ء میں چہلم کے جلوس عزاء میں شرکت کرنے والوں کی بس پر بم دھماکہ،عیدگاہ دھماکے،شاہ لطیف ٹاون میں تھانے پرحملے سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے،دہشت گرد ملزم کے قبضےسے دھماکہ خیز مواد اور راکٹ لانچرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عبدالقادر گروہ کا سرغنہ لندن میں مقیم بہاول مینگل سے ہدایت  لیتا تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے فنڈنگ بھی لندن سے ہوتی ہیں۔ بہاول مینگل کی گرفتاری کیلئے قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor