اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

ڈرون حملے:دھرنا ختم نیٹو سپلائی شروع

24 مئی تک فاٹا پر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔عمران مشرف دور میں کیوں نہیں نکلے۔

پشاور (نیوزڈیسک) امریکی ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف،کالعدم سپاہ صحابہ،جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور قبائلی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کا دو روزہ دھرنا اختتام پذیرہوگیا ہے۔ جس کے بعد افغانستان میں نیٹو افواج کو پاکستان کے راستے رکی ہوئی سپلائی بھی بحال ہوگئی ہے دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک آزاد قوم کی طرح جینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے بڑے مسائل میں امریکی غلامی اور اپنے حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ ملکی افواج امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے عوام پر بمباری نہ کریں۔24 مئی تک قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمران خان نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں اپنے ہزاروں کارکنوں کےساتھ ساری رات سڑک پر گُزاری۔

اس دھرنے کی وجہ سے افغانستان میں نیٹو کے لیے رسد کا سلسلہ بھی گزشتہ دو دنوں سے بند تھا۔ پنجاب کے ضلع اٹک سے لے کر پشاور شہر تک جی ٹی روڈ پر نیٹو کے لیے رسد لے جانے والی سینکڑوں گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کردی گئی تھیں۔ احتجاج کے اختتام کے بعد یہ گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔

اس دھرنے میں کالج اور سکولوں کے طلباء کے علاوہ مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکُنان مختلف علاقوں سے پہنچ گئے تھے۔جس نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرون حملے بند کیے جانے کے مطالبے درج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر اس لیڈر کو پسند کرتے ہیں جو اسلام اور پاکستان کا وفادار ہو۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈرون حملوں سے ایک خوف پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے بچے اور بوڑھوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہے۔

قبائلی علاقوں میں اب تک دو سو سے ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تیرہ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ 2004ء سے جاری ہے مشرف دور میں عمران خان نے احتجاج کیوں نہیں کیا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor