اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

کراچی میں سعودی قونصلیٹ کا ملازم ہلاک

مقتول سامبا ہوٹل ڈیفنس میں رہتا تھا اور قونصلیٹ جا رہا تھا کراچی میں پانچ روز قبل سعودی قونصلیٹ پر کریکر  حملہ ہوا تھا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سعودی عرب کے قونصل خانے کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد سعودی قونصل خانے کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح قونصل خانے کے قریب خیابان شہباز میں پیش آیا ہے۔ متقول کا نام حسن الکاہی بتایا گیا ہے جو قونصل خانے کا ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سعودی شہری تھا۔ ڈی آئی جی اقبال محمود جنوبی نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول سامبا ہوٹل ڈیفنس میں رہتا تھا اور وہاں سے وہ ڈیوٹی پر قونصلیٹ جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول پر چار گولیاں فائر کی گئی ہیں جن میں سے ایک ان کے سر میں لگی ہے، اسی دوران ان کی گاڑی پول سے بھی ٹکراگئی۔ ڈی جی آئی کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ابھی یہ تفتیش کی جائے گی کہ اسے کسی کار نے کور دیا ہوا تھا یا وہ اکیلا تھا،کراچی میں ہی پانچ روز قبل ہی سعودی قونصلیٹ پر کریکر سے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد قونصل خانے کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی اقبال محمود کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے بہت زیادہ ملازم ہیں۔ پولیس کی کوشش تھی کہ وہ جس جگہ رہتے ہیں اس جگہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر دوہری سکیورٹی ہے اور وہاں کسی موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor