اس صفحے کو سابقہ حالت (ڈیفالٹ) میں واپس لائیں

ٹھیک ہے

گزشتہ ہفتےاسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی

انڈیکس بارہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا104 پوائنٹس اضافہ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری میں جاری

کراچی (نیوزڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں گزرنے والے ہفتے میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان رہا کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا تاہم ایک روز کے بعد ہی مندی تیزی میں بدل گئی۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر آئل سیکٹر میں کافی زیادہ سرگرمی رہی۔ ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چار پوائنٹس کے اضافے سے بارہ ہزار اٹھاون پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں چھیاسٹھ فیصد زیادہ باون کروڑ پچیس لاکھ شئیرز رہا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مستقبل کے سودوں کے اوپن انٹرسٹ میں ساڑھے نوکروڑ روپے کااضافہ ہوا۔

پیر سے جمعےتک فیوچرز کے سودوں کی مالیت سات فیصد بڑھ کر ایک ارب پینتالیس کروڑ روپے ہوگئی جبکہ مستقبل کے سودوں کا اسپریڈ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گیا۔ کاروباری حجم بھی ایک سو چالیس فیصد کے اضافے سے ستر لاکھ شئیرز ہوگیا۔ اینگرو، لکی ، ڈی جی خان سیمنٹ،پاکستان آئل فیلڈز اور ایم سی بی کے سودے نمایاں رہے ۔مجموعی حجم میں ان کا حصہ باسٹھ فیصد رہا۔

Leave a Reply

You must be شامل ہیں تبصرہ لکھنے کے لیے.


SEO Powered By SEOPressor