جو لانگ مارچ میں شریک ہونگی وہ گھریلو خواتین نہیں؟ عفت عمر کا پی ٹی آئی سے سوال
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔
عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی‘
اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے

You must be logged in to post a comment.