فیصل آباد صنعتوں کو گیس کی معطلی چھٹے روز میں داخل

  گزشتہ چھ روز سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے مسئلے کا شکار فیصل آباد شہر غصے سے ابل پڑا ۔ صنعت کاروں نے بل نہ ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ اور سر عام بل اور سوئی گیس کے نوٹس ز کو آگ لگا دی ۔

ڈیرہ غازی میں بھی گیس کی بندش کے خلاف عورتوں اور بچوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ۔

فیصل آباد میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے پیداری عمل بری طرح متاثر ہے ۔ جس پر سوئی سدرن نے متعلقہ کمپنیز کو نوٹس ز بھیجے ۔ جس کی صنعت کاروں نے کوئی نوٹس لیے بغیر آگ لگا دی ۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے رانا عارف نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل اندسٹری گیس کے مسئلے کی وجہ سے پورا ہفتہ بند رہنے لگی ہے ۔ فیصل آباد کے بعد اب ڈیرہ غازی میں بھی اب سوئی گیس کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر عوام بے حد مشتعل ہیں ۔ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے جاری لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو کئی گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ آل پاکستان پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے صبح چھ بجے کے بجائے رات نو بجے سے ہی شہر میں گیس کا پریشر کم کردیا تھاجس کے باعث مشینیں بند ہوگئیں اور کارخانوں میں پیداواری عمل رک گیا۔