بالی وڈ  کی یاد گار  مووی  3 ایڈیٹس کی کامیابی کے بعد چین کی پرکشش مارکیٹ پر نظریں ۔

3 طالبعلموں کے اوپر بنائی جانے والی اس فلم نے اکتوبر 2011ءسے اب تک چین میں 160 ملین بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

ونود چوپڑا جو کہ فلم کے پروڈیوسرہیں ان کا کہنا ہے کہ چینی شائقین نے اس فلم میں موجودہ نسل کے طالب علموں پر والدین کے دباﺅ کو بہت سراہا ہے۔

ونود چوپڑا کے بقول ان کی اگلی فلم فیراری کی سواری کو بھی چین میں ریلیز کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، مذکورہ فلم اپریل کے آخر تک سینماﺅں پر ریلیز ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہندی فلم کی چین میں کامیابی سے دونوں ممالک کے درمیان قومی اور لسانی دوریاں ختم ہوں گی۔

بھارتی فلمسازوں کا کہنا ہے کہ چین ایک ارب سےزائد آبادی کا ملک ہے اور ہماری نظر میں یہ فلموں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، تاہم 3 ایڈیٹس سے قبل ہمیں اس کی وسعت کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا ۔