بیجنگ…وزیراعظم نواز شریف آج بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف آج بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں۔پاکستانی اور چینی وزرائے اعظم کی ملاقات میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق ان میں خنجراب سے گوادر تک سڑک کی تعمیر اور ریل نیٹ ورک کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ، انرجی اور انجینئرنگ کے شعبوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔گذشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چین کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ،وزیراعظم نواز شریف نے چینی بینکوں کے صدور سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میٹرو ریلوے سسٹم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف سے اورینٹ کمپنی کے صدر نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اورینٹ کمپنی نے کہا کہ ان کا ادارہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو چین تک پہنچانے کے لئے تیار ہے ،گیس پائپ لائن سے متعلق تکنیکی تعاون کے لیے ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔وزیراعظم نواز شریف نے وفد کے ساتھ بیجنگ میں میٹرو ٹرین کا دورہ بھی کیا۔
پاکش AI
⚠️ پاکش AI ایک خودکار معاون ہے اور غلطی بھی کر سکتا ہے۔ اہم معلومات کی تصدیق معتبر ذرائع سے کریں۔
متعلقہ خبریں
Pakistan
مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے: اعلیٰ عسکری قیادت کا دوٹوک پیغام، مگر اس کے عملی اطلاق میں کیا چیلنجز درپیش ہیں؟
Pakistan
اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھی، مگر کیا یہ فیصلہ عوامی مہنگائی پر قابو پانے میں واقعی کامیاب ہوگا؟
Pakistan
پاکستان میں عید الفطر کا اعلان، مگر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی ملکی معیشت پر کیا اثر ڈالے گی؟
Pakistan
خلیجی تناؤ میں شدت اور پاکستان میں موسمیاتی تباہی: عید کی آمد پر عوام کے لیے گہرے مضمرات کیا ہیں؟
پاکش AI
5 سوالات باقی