لاہور: آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے کہا ہے انارکلی فوڈ اسٹریٹ میں سیکیورٹی کے اتنظامات مناسب تھے جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔ انار کلی فوڈ اسٹریٹ میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کی جگہ کے معائنے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ میں مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی تاہم وہ شہر بھر کے بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں اور نجی سیکیورٹی کا بندوبست کریں تاکہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران لگائے جانے والے بچت اور ہفتہ وار بازاروں میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سادہ لباس پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے پرانی انار کلی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکش AI
⚠️ پاکش AI ایک خودکار معاون ہے اور غلطی بھی کر سکتا ہے۔ اہم معلومات کی تصدیق معتبر ذرائع سے کریں۔
متعلقہ خبریں
Pakistan
مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے: اعلیٰ عسکری قیادت کا دوٹوک پیغام، مگر اس کے عملی اطلاق میں کیا چیلنجز درپیش ہیں؟
Pakistan
اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھی، مگر کیا یہ فیصلہ عوامی مہنگائی پر قابو پانے میں واقعی کامیاب ہوگا؟
Pakistan
پاکستان میں عید الفطر کا اعلان، مگر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی ملکی معیشت پر کیا اثر ڈالے گی؟
Pakistan
خلیجی تناؤ میں شدت اور پاکستان میں موسمیاتی تباہی: عید کی آمد پر عوام کے لیے گہرے مضمرات کیا ہیں؟
پاکش AI
5 سوالات باقی