بگ باس 14 کی امیدوار ، سیاستدان اور اداکارہ سونالی فوگاٹ کی 15 سالہ بیٹی یشودھرا فوگاٹ نے اپنی ماں کے لیے انصاف کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز سونالی فوگاٹ کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد زہر دیے جانے کی وجہ سے ہوئی اور اس میں سونالی کے سیکرٹری اور دوست ملوث ہیں۔

  ان سنگین نوعیت کے الزامات کے بعد سونالی کی بیٹی 15 سالہ یشودھرا کا بیان سامنے آیا ہے۔

یشودھرا فوگاٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ انصاف کی مستحق ہیں، میں چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف جلد سے جلد تحقیقات کا آغاز ہو اور انہیں سخت سزا دی جائے۔

دوسری جانب سونالی فوگاٹ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم لاش کا پوسٹ مارٹم اس وقت تک نہیں ہونے دیں گے جب تک پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرلیتی۔

خیال رہے کہ اداکارہ سونالی کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔